Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کاترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پررنج وغم کا اظہار

Now Reading:

آرمی چیف کاترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پررنج وغم کا اظہار
آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ  نے ترکی میں زلزلے میں جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ  نے ترکی میں زلزلے  سے ہونے والے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کادستہ امدادی کاموں میں حصہ لینے  کے لیے تیار ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ اسپیشل ریسکیو اور ریلیف ٹیموں سمیت فیلڈ میڈیکل  سہولیات بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ترکی میں 6.8 شدت  کے زلزلے سے اب تک 18 افراد ہلاک  جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے سے درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

Advertisement

ترک ڈیزاسٹر اینڈ میجنمنٹ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز الیزگ کا علاقہ تھا جس کی زیرزمین گہرائی 6 اعشاریہ 7 کلومیٹر تھی۔ خطرناک زلزلے کے جھٹکے شام، جارجیا اور ارمینیا میں بھی محسوس کیےگئے۔

Advertisement

ریسکیو ٹیموں نے شدید سرد موسم کے باوجود ریسکیو کا کام شروع کر دیا ہے جب کہ ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے لیے فوج بھی متحرک  ہے۔

زلزلے کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ترکی کے وزیر صحت نے زلزلے کے باعث 18 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جب کہ 553 افراد زخمی ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک  بتائی جاتی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جس وقت زلزلہ آیا تو ترکی کے وزیر داخلہ زلزلوں سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر