Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ کا تیسرا طیارہ انسانی امداد لے کر غزہ کیلئے روانہ

Now Reading:

ترکیہ کا تیسرا طیارہ انسانی امداد لے کر غزہ کیلئے روانہ
ترکیہ

ترکیہ کا تیسرا طیارہ انسانی امداد لے کر غزہ کیلئے روانہ

ترکیہ کا تیسرا طیارہ انسانی امداد لے کر غزہ کے لیے روانہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق   ترکیہ کا تیسرا طیارہ انسانی امداد لے کر غزہ کے لیے روانہ ہوگیا ہے جو مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے گا۔

امدادی سامان میں ادویات، طبی سامان،  خوراک، کمبل اور ڈائپر جیسی امدادی اشیاء شامل ہیں۔ سامان کو رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ پہنچایا  جائے گا۔

اس سے قبل  بھی ترکیہ   دو امدادی طیارے غزہ بھیج چکا ہے۔

واضح رہے کہ   غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس میں  فلسطینی شہدا کی تعداد دو ہزار کے قریب پہنچ گئی  ہے۔

Advertisement

فلسطینی وزارت صحت  کے مطابق  شہداء میں 583 بچے  اور 267 خواتین بھی شامل ہیں  جبکہ زخمیوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے۔

غزہ سے نقل مکانی  کرنے والے تین قافلوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مزید 70 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔

مغربی کنارے میں غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی  کے لیے کیے گئے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غزہ پر بھی ٹینکوں سے چڑھائی کردی گئی۔

لبنان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں لبنان سے حزب اللہ نے  بھی اسرائیلی فوج کے 4 ٹھکانوں پر فائرنگ کی ۔

اقوام متحدہ  کے ادارہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ   غزہ میں 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

غزہ میں 88 تعلیمی اداروں کو  بھی نقصان پہنچا  جن میں 18اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول شامل ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر