Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور

Now Reading:

صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور
وزیراعلٰی کے پی

آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور  سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں یونیسیف کے تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں مستقبل میں صوبائی حکومت اور یونیسیف کے درمیان اشتراک کار کے دائرے کو مزید وسعت دینے سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت چند اہم شعبوں میں یونیسیف کے مزید تعاون کی خواہاں ہے، صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی اپگریڈیشن،  پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، اسکولوں، مدارس اور ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن میں یونیسیف کا تعاون درکار ہے جبکہ صوبائی حکومت صوبے کے مستحق گھرانوں کو بھی شمسی توانائی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور  نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے خطے میں جاری صورتحال سے خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ضم اضلاع کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کو یونیسیف کے خصوصی تعاون کی ضرورت ہے جبکہ دہشت گردی سے متاثرہ اس صوبے کو معاشی طور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔

 نمائندہ یونیسیف عبداللہ فادل نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں کے لئے خیبر پختونخوا یونیسیف کا ترجیحی صوبہ ہے، یونیسیف خیبر پختونخوا میں تعلیم، صحت، پینے کے پانی سمیت دیگر سماجی شعبوں میں کام کررہا ہے، یونیسیف پولیو پروگرام میں صوبائی حکومت کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، یونیسیف ان شعبوں میں صوبائی حکومت کے وژن پر عملدرآمد کے لئے تعاون مزید بہتر انداز میں جاری رکھے گا۔

متعلقہ صوبائی وزراء اور انتظامی سیکرٹریز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر