Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای میں بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Now Reading:

یو اے ای میں بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

یو اے ای میں بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، ملک میں بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

یو اے ای میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد بیشتر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

شدید بارشوں سے درجنوں میٹرو سٹیشنز اور انڈرپاس پانی سے بھر گئے۔

دبئی کی سب سے اہم شاہراہ شیخ زاید روڈ کے متعدد حصے بند کردیے گئے، کئی گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

Advertisement

بارش کے باعث سینکڑوں فلائٹس تاخیر کا شکار ہونے کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے، غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار بھی متاثر ہوئے ہیں، تعلیمی اداروں میں تعطیل اور آن لائن کلاسز کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت تعلیم بحرین کے مطابق بحرین میں خراب موسم کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند رہینگے ۔

عمان میں شدید بارشوں سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔اماراتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
اسرائیل نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر