Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ٹائیگرز فورس پر رجسٹریشن صرف سیٹیزن پورٹل ہوگی، عثمان ڈار

Now Reading:

کورونا ٹائیگرز فورس پر رجسٹریشن صرف سیٹیزن پورٹل ہوگی، عثمان ڈار
ٹائیگرز فورس

معاون خصوصی وزیراعظم برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس پر رجسٹریشن صرف اور صرف بذریعہ سیٹیزن پورٹل ہوگی اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والےرجسٹریشن فارمز جعلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی وزیراعظم برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے سیٹیزن پورٹل پر رجسٹریشن اوپن کر دی گئی ہے،ملک بھر سے 90 ہزارنوجوان ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

 عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ نوجوان وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کا حصہ بن سکتے ہیں لیکن نوجوانوں سے درخواست ہے کسی جعلی فارم پر رجسٹریشن نہ کریں کیونکہ رجسٹریشن کا عمل صرف اور صرف پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ہی ہوگا۔

معاون خصوصی وزیراعظم برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے مزید کہا کہ میں نے خود کو بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹر کر لیا ہے اور مجھےخوشی ہے کہ میں وزیراعظم کی ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ ہوں۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا تھا۔

Advertisement

وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا آغاز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم  عمران خان نے کہا تھا کہ چاہتا ہوں نوجوان کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ نوجوان کورونا ٹائیگر فورس میں شامل ہوکر کورونا کے خلاف لڑائی میں ہماری مدد کریں۔

وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے 90 ہزارپروگرام میں رجسٹرڈ ہوگئے ۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں عوام کو پروگرام میں شامل ہونے کی ترغیب دی ۔

وزیراعظم  عمران خان نے مزید کہا تھا کہ کورونا ٹائیگر فورس وباء سے پیدا ہونے والے مسائل کے خلاف جہاد کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع، اجلاس طلب
’مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں‘
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 3مئی کو چاند پر روانہ ہوگا
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، وزیر قانون
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر