Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگرچہ اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے لیکن شادی ایک ہی کافی ہے، جاوید شیخ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اگرچہ اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے لیکن شادی ایک ہی کافی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کے معروف و سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کسی بھی رشتے کو کبھی خود ختم نہیں کیا اور نہ ہی کسی رشتے کو ختم کرنے میں پہل کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی دونوں ناکام شادیوں کے حوالے سے کبھی کھل کر نہیں بتایا کہ کب کیا ہوا اور کس کی غلطی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایک شخص کا کسی سے رشتہ ختم ہوتا ہے تو بار بار اسے گھسیٹنا اچھا نہیں ہوتا۔

جاوید شیخ نے کہا کہ میری زندگی میں ایسے کئی موڑ آئے جب کسی نے مجھے چھوڑ دیا اور پھر وہ کچھ عرصے بعد واپس آیا اور دوبارہ رشتہ قائم کرنا چاہا، لیکن تب تک میں اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اس شخص کو صلح کا دوسرا موقع کبھی نہیں دیا جس سے میں نے محبت کی اور وہ مجھے چھوڑ کر چلا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اسلام میں مرد کو ایک ساتھ چار شادیوں کی اجازت ہے لیکن شادی ایک ہی کافی ہے، اگر حالات اچھے چل رہے ہیں، کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے تو پھر تو ایک شادی ہی کرنی چاہیے، دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے۔