صوبہ سندھ میں 9 مقامات پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے 9 مقامات پر ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عوام کراچی میں 7 اسپتالوں جبکہ سندھ بھر میں 9 اسپتالوں میں ٹیسٹ کروا سکیں گے۔
کراچی میں انڈس اسپتال کراچی ، ڈاو یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس ، ایس آئی یو ٹی کراچی، سول اسپتال کراچی، ضیاء الدین اسپتال کراچی، پی این ایس شفا کراچی اور چغتائی لیب میں ٹیسٹ کی سہولیات میسر ہیں۔
اس کے علاوہ لمس حیدرآباد اور گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز خیرپور میں بھی ٹیسٹ کی سہولیات میسر ہیں۔
کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر مزدور طبقہ کو ریلیف ملے گا، وزیراعظم
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں اب تک یومیہ 2 سو سے زائد مشتبہ افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 7 ہزار 5 سو 4 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
صوبہ سندھ میں اب تک 7 سو 83 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں یومیہ ایک ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کٹس خریدی ہیں جس کے بعد ڈاؤ یونیورسٹی میں 10 ہزار ٹیسٹ کرنے کی کھپت موجود ہے۔
انڈس اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس یومیہ 8 سو ٹیسٹ کرنے کی کھپت موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News