Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرِاعظم شہباز شریف آج لندن سے امریکا کیلئے روانہ ہوں گے

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم دو روز قبل آسٹریا کے کامیاب دورے کے بعد لندن پہنچے تھے

وزیراعظم شہباز شریف اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستانی وقت کے مطابق آج بعد از دوپہر تقریباً 2 بجے برطانیہ کے شہر لندن سے واشنگٹن، امریکا کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اس دورے کا اہم مقصد امریکا میں منعقد ہونے والی  (بورڈ آف پیس) کی پہلی میٹنگ میں شرکت کرنا ہے، جو کل 19 فروری کو واشنگٹن میں منعقد ہوگی۔ اس کے علاوہ ان کی امریکی صدر سے دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم دو روز قبل آسٹریا کے کامیاب دورے کے بعد لندن پہنچے تھے اور آج وہ لندن سے امریکا کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں