Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیکساس میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 2 اہلکار ہلاک

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی فوج کا اے ایچ-64 اپاچی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورٹ ہُڈ فوجی اڈے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو سیلاڈو کے علاقے میں حادثہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بج کر 33 منٹ پر سیلاڈو گاؤں کے جنوب میں واقع کھیتوں میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس اور امدادی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو ہیلی کاپٹر کے ملبے میں آگ لگی ہوئی تھی تاہم حادثے کے نتیجے میں دونوں فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

حکام نے حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کی سرگرمیوں اور حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں