فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مسلح افواج نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان نے پیغام میں کہا کہ عید اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری کی لازوال اقدار کی یاد دلاتی ہے، افواج پاکستان کے لیے عید کی اصل روح وطن کے دفاع اور خدمت میں مضمر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر: ملک بھر میں عقیدت کے رنگ، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
ترجمان پاک فوج کے مطابق سرحدوں پر تعینات جوان اپنے خاندانوں سے دور رہ کر قوم کے امن کو یقینی بنا رہے ہیں وطن کے محافظ بہادر مرد و خواتین کی قربانیوں اور جرات کو خراج تحسین جبکہ شہدا اور غازیوں کے اہل خانہ کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج قوم کے تعاون اور حمایت کو سراہتی ہے عید پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور برکتوں کا پیغام لائے۔



















