لاہور کے علاقے فیز 9 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق (سڈ ریپر) کے گھر چوری کی واردات پیش آئی ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ فرانزک ٹیم نے بھی ضروری شواہد جمع کر لیے ہیں جب کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے متاثرہ انفلوئنسر کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
View this post on Instagram
ایس پی کینٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔
دریں اثناء شیزا اسد کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واقعے کی تفصیلات بیان کیں اور بتایا کہ واقعے کے وقت گھر خالی تھا اور واپس آنے پر انہوں نے گھر کا سامان بکھرا ہوا پایا۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ چور دروازوں کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور سونا، نقدی اور کیمرے سمیت قیمتی اشیاء لے گئے۔
سڈ ریپر کی اہلیہ شیزا اسد نے علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کی بھی اپیل کی ہے۔
View this post on Instagram















