پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کر سکیں۔
اداکارہ نمرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شوہر کے ہمراہ عمرہ ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ میری خواہش تھی کہ میں اپنی سالگرہ کا دن اس روحانی سفر کے ساتھ اپنے شوہر کے ہمراہ گزاروں۔
View this post on Instagram
نمرہ خان نے لکھا کہ یہ لمحہ میرے لیے ایک خواب کی مانند ہے جو پورا ہونے کے بعد بھی غیر حقیقی محسوس ہو رہا ہے۔ شوہر نے میری سالگرہ اور عمرہ دونوں کو انتہائی یادگار بنا دیا۔
انہوں نے اپنے شوہر کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور اللہ تعالیٰ سے ان کی خوشیوں، رزق میں برکت، حفاظت اور دنیا و آخرت کی بہتری کی دعا کی۔
اداکارہ کے مداحوں نے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
View this post on Instagram















