Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت  15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں گزشتہ کئی روز سے دھوپ کے بعد آج مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  78 فیصد ہے۔

شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج درجہ حرارت 34 تا 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت  15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہےتاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔