Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران ڈیل کیلیے پاکستان متحرک پے، امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اعتراف

امید ہے ایران کے ساتھ کوئی قابلِ قبول ڈیل طے پا جائے گی، امریکی وزیر خارجہ

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور یہی واشنگٹن کی پہلی ترجیح ہے تاہم صورتحال خراب ہونے کی صورت میں متبادل منصوبہ بھی تیار رکھا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے ایران کے ساتھ کوئی قابلِ قبول ڈیل طے پا جائے گی اور تہران اپنے جوہری عزائم ترک کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جائے گا لیکن اگر ایران نے انکار کیا تو امریکا اور اتحادی ممالک کے پاس متبادل آپشنز بھی موجود ہونے چاہئیں۔

مارکو روبیو نے انکشاف کیا کہ ایران سے مذاکرات کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے جاری ہیں جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران جا رہے ہیں اور پاکستان ایران کے ساتھ مذاکرات میں ایک کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں اور ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ مبصرین کے مطابق پاکستان کا کردار مشرق وسطیٰ میں ممکنہ کشیدگی کم کرنے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں