اے آئی اور خود کار کی پیڈ کی وجہ لوگوں کی بڑی تعداد اب الفاظ کی درست اسپیلنگ نہیں لکھ پاتی اسی طرح گوگل پر دنیا کی ایک بڑی آبادی غلط اسپیلنگ لکھ کر سرچ کرتی ہے جس کی تصیح پھر گوگل خود کرتا ہے۔
رواں برس کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران گوگل سرچ ڈیٹا کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ امریکہ میں “سب سے زیادہ غلط لکھے جانے والے الفاظ میں “favorite” پسندیدہ، “through” سے گزرتے ہوئے اور “niece” بھتیجی یا بھانجی شامل ہیں۔
ویب سائٹ Unscramblerer.com نے یکم جنوری سے 18 مئی تک گوگل سرچ ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ محققین نے گوگل ٹرینڈز سے “How do you spell” اور “How to spell” کے سرچ ڈیٹا کو استعمال کیا اور پھر مارکیٹنگ اور ایس ای او پلیٹ فارم Ahrefs کی مدد سے ہر استفسار کے لیے سرچ کی تعداد معلوم کی۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کے لیے گوگل نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا
تجزیے سے پتہ چلا کہ سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ “bougie” تھا، اس کے بعد “favorite”، “through”، “business”، “tomorrow”، “because”، “definitely”، “beautiful”، “niece” اور “separate” آئے۔
یہ تحقیق نیشنل اسپیلنگ بی کے انعقاد سے قبل شائع کی گئی جو 26-28 مئی کو ہوگی۔
Unscramblerer.com کے ایک ترجمان نے کہا مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ آٹوکریکٹ اور اے آئی پر انحصار کرنے سے وقت کے ساتھ لکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اس ڈیجیٹل بھولنے کے عمل سے بچنے کے لیے ہم سب کو مشورہ دیتے ہیں کہ جب کسی لفظ کے ہجے کے بارے میں شبہ ہو تو اس کا صحیح ہجے سرچ کریں اس طرح یہ ایک سیکھنے کا عمل بن جائے گا۔




















