Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

28 مئی یومِ تکبیر، پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع اور قومی وقار کی روشن علامت

28 مئی 1998 کو پاکستان نے دنیا کی ساتویں اور عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر تاریخ رقم کر دی۔

28مئی 1998 پاکستان کی تاریخ میں تجدیدِ وفا اور قوم کی بقاء کا دن ہے۔

28 مئی کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے طاقت کا توازن بحال کر کے خطے میں نئی تاریخ رقم کی۔

بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے بعد ہندوستانی قیادت کے جارحانہ عزائم نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

عالمی دباؤ، دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت نے قومی سلامتی پر جراتمندانہ فیصلہ کیا۔

1998 کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان جوہری ریاست بن گیا۔

28 مئی 1998 کو پاکستان نے دنیا کی ساتویں اور عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر تاریخ رقم کر دی۔

چاغی میں گونجتے اللہ اکبر کے نعروں نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

پاکستان کے ایٹمی پروگرام نے دشمن کی برتری کا غرور خاک میں ملا کر دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔

یومِ تکبیر پاکستان کے خوددار فیصلے، قومی سلامتی اور ناقابلِ شکست دفاعی قوت کی روشن علامت ہے۔

متعلقہ خبریں