Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے لیے عالمی اعزاز؛ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹبال بھی سیالکوٹ میں تیار

پاکستان کی فٹبال انڈسٹری نے 40 سال سے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں اپنی مضبوط پہچان قائم کر رکھی ہے

پاکستان نے محنت، ہنر اور معیار سے فٹبال کے عالمی ایونٹس میں اپنی مستقل جگہ بنالی ہے اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹبال بھی سیالکوٹ میں تیار کی گئی۔

دنیا کے معروف جرائد نے فیفا ورلڈ کپ فٹبال کی تیاری میں پاکستان کی صنعتی مہارت اور معیار کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا۔

عالمی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق سیالکوٹ میں دنیا کی تقریباً 70 فیصد فٹبالز کی تیاری نے پاکستان کو عالمی سپلائی چین کا اہم مرکز بنا دیا پاکستان کی فٹبال انڈسٹری نے 40 سال سے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں اپنی مضبوط پہچان قائم کر رکھی ہے۔

ٹی آر ٹی کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فٹبال میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال میچ آفیشلز کو جلد اور بہترین فیصلے لینے میں مدد دے گی سیالکوٹ کی صنعتی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی نے پاکستان کو کھیلوں کے سامان میں عالمی مقام دلا دیا۔

عالمی ماہرین کے مطابق سیالکوٹ کی صنعت نے عالمی اسپورٹس مارکیٹ میں پاکستان کی برآمدی طاقت کو ظاہر کر دیا پاکستان کی فٹبال انڈسٹری دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے معیار اور اعتماد کی علامت بن چکی ہے۔

متعلقہ خبریں