Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یونس خان ہیڈ کوچ، محمد حفیظ کو بھی بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان

قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ کوچ سرفراز احمد اور کپتان شان مسعود کو ذمہ داریوں سے ہٹائے جانے کا امکان۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو اہم ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف انتظامی اور کوچنگ سطح پر تبدیلیوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو پی سی بی میں ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل کی ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔ انہیں قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ کوچ سرفراز احمد اور کپتان شان مسعود کو ذمہ داریوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے تاہم سرفراز احمد پاکستان شاہینز ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔