Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپر ٹاول پر حقیقت سے قریب تر فن پارے تخلیق کرنے والی حیرت انگیز مصورہ

ان کی تصاویر میں انسانی کرداروں کے ساتھ ساتھ مختلف جانوروں کی علامتی اہمیت بھی نمایاں ہوتی ہے

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی فنکارہ ہیلینا منگینووچ پیپر ٹاول پر زندگی کی عارضی اور فانی حقیقت کو فنکارانہ انداز میں پیش کرنے کا ہنر جانتی ہیں وہ پیپر ٹاول جیسے باریک اور کمزور کینوس پر اپنے برش سے ایسے فن پارے تخلیق کرتی ہیں جنہیں دیکھ کرعقل دنگ رہ جاتی ہیں۔  

ہیلینا منگینووچ پولینڈ کے شہر پوزنان میں پلی بڑھی جبکہ انہوں نے بچپن سے ہی مصوری اور خاکہ نگاری کو اپنے جذبات اور خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنایا۔

یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی ذہن میں آنے والے بہت سے خیالات کو الفاظ کے بجائے کینوس پر زیادہ مؤثر انداز میں بیان کر سکتی ہیں انہی خیالات نے انہیں پیپر ٹاول جیسے ایک نہایت غیر معمولی کینوس دریافت کرنے کی ترغیب دی۔

مصورہ کا کہنا ہے کہ  کینوس مضبوط، بڑا اور زیادہ شاندار ہوتا ہے جبکہ کاغذی تولیہ ایک مذاق جیسا محسوس ہوتا ہے مگر حقیقت میں ہم بھی کچھ ایسے ہی ہیں۔ ہم خود کو کینوس سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دراصل ہم کاغذی تولیے ہیں۔ میرے لیے یہ بات بہت متاثر کن ہے کہ ہم پھر بھی ہمیشہ زندہ رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔”

 

وہ ایئر برش سے ایکرائلک رنگوں کی باریک تہیں استعمال کرتے ہوئے کاغذی تولیوں پر نشاۃِ ثانیہکے انداز کی دلکش  شاہکارتخلیق کرتی ہیں۔ ان کی تصاویر میں انسانی کرداروں کے ساتھ ساتھ مختلف جانوروں کی علامتی اہمیت بھی نمایاں ہوتی ہے جیسے امن کی علامت کے طور پر کبوتر اور حسن و وقار کی علامت کے طور پر ہنس، تاکہ وہ اپنے خیالات دیکھنے والوں تک مؤثر انداز میں پہنچا سکیں۔

پیپر ٹاول چونکہ نہایت نازک اور بہت زیادہ جذب کرنے والا ہوتا ہے، اس لیے اس پر مصوری کرنا آسان نہیں۔ اس کے باوجود ہیلینا زیادہ تر کام آزادانہ ہاتھ سے کرتی ہیں۔

 وہ صرف ابتدائی خاکہ بناتی ہیں اور پھر نہایت احتیاط سے ایئر برش کے ذریعے پینٹنگ مکمل کرتی جاتی ہیں اور تصویر میںضرورت کے مطابق نئے عناصر بھی شامل کرتی رہتی ہیں۔