وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت پٹرولیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ تاریخ سے کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔














