Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ؛ خطے کی سفارتی حل کی کوششوں پر گفتگو

عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے کی موجودہ صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس کے دوران موجودہ علاقائی صورتحال اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر سفارتی رجحانات اور موجودہ صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی۔

عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دوطرفہ مشاورت اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوئی۔

متعلقہ خبریں