Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رجب بٹ کی فلمی دنیا میں انٹری، ہیروئن کون ہوگی؟

یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی پہلی فلم میں اداکارہ امر خان کے ساتھ نظر آئیں گے

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی ہے۔

 فیملی وی لاگز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے رجب بٹ جلد ایک نئی پاکستانی فلم میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے جس میں اداکارہ امر خان ان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق یوٹیوبر نے اپنی مقبولیت کو شوبز کے ایک نئے شعبے میں آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجب بٹ ایکشن کامیڈی فلم کے ذریعے بڑے پردے پر اداکاری کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by CelebritiesPK (@celebritiezpk)

اطلاعات کے مطابق فلم کی کہانی سرمد ابراہیم نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض معروف ڈائریکٹر سید فیصل بخاری انجام دے رہے ہیں۔ فلم میں ایکشن اور کامیڈی کے عناصر شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور رجب بٹ کے مدمقابل امر خان کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔ رجب بٹ کی فلمی ڈیبیو کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں بھی خاصی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔