حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن اوگرا نے جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اگست تک ہوگا۔


















