Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حد سے زیادہ پانی پینے سے خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں

Now Reading:

حد سے زیادہ پانی پینے سے خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں

حد سے زیادہ پانی پینے سے خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں

حد سے زیادہ پانی پینے سے امریکا کی ریاست انڈیانا میں ایک خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دو بچوں کی ماں ایشلے سمرز جولائی کے چوتھے ہفتے میں بچوں اور شوہر کے ساتھ ساحل سمندر پر پکنک منانے کیلیے گئی تھیں۔

خاتون نے محسوس کیا کہ گرمی کی وجہ سے انہیں بار بار پیاس لگ رہی ہے اور جسم میں پانی کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے پیاس بجھانے کیلیے زیادہ سے زیادہ پانی پیا اور جب پکنک ختم کر کے گھر پہنچیں تو گاڑی سے اترتے ہی زمین پر گر پڑیں۔

ایشلے سمرز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پھر کبھی ہوش میں نہ آ سکیں اور ہلاک ہو گئیں۔

خاتون کے بھائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایشلے سمرز نے 20 منٹ کے دوران کم از کم پانی کی چار بوتلیں پی لیں جبکہ ایک بوتل کم از کم 16 اونس کی تھی، اس طرح ایشلے سمرز نے 20 منٹ کے دوران 64 اونس پانی استعمال کیا جو آدھا گیلن بنتا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹروں نے غیر معمولی کیس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی کم وقت میں بہت زیادہ پانی کے استعمال کی وجہ سے حیران تھے کیونکہ انسانی گردے ایک لیٹر پانی کو صاف کرنے کیلیے کم از کم 1 گھنٹے کلا وقت لیتے ہیں۔

ان کے مطابق یہ اچھی بات ہے کہ گرمی میں پکنک کے دوران پانی کا استعمال کیا جائے لیکن حد سے زیادہ استعمال پانی کو زہر بناتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
طیارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر