انڈونیشیا میں شادی کے عین موقع پر دلہا فرار ہوگیا جس کے باعث دلہن کا نکاح اس کے ہونے والے سسُر سے کروا دیا گیا۔
یہ واقعہ انڈونیشیا کے ایک گاؤں جیکوتامو میں پیش آیا جہاں ایک جوان لڑکی دلہن بنی بیٹھی تھی، وہ اپنے ہونے والے شوہر سے کئی ماہ سے گفتگو بھی کرتی رہی تھی۔
بظاہر سب کچھ ٹھیک تھا لیکن دولہا اپنی شادی کے عین وقت پر غائب ہوگیا اور قریبی دوستوں کو صرف اتنا بتایا کہ شادی منسوخ ہوچکی ہے۔
اس موقع پر دلہن کے ہونے والے سُسر نے لڑکی کے اہلِ خانہ کو اپنی شادی کی پیشکش کی جو قبول کرلی گئی، اس طرح ہونے والے شوہر کے سُسر نے اُس لڑکی سے شادی رچالی۔
لڑکے کے والد نے بتایا کہ اس تقریب پر لاکھوں روپے خرچ ہوچکے تھے اور فضا میں بے یقینی تھی اور اسی وجہ سے انہوں ںے آگے بڑھ کر شادی کا فیصلہ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News