Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے کی قیمتوں میں کمی

Now Reading:

سونے کی قیمتوں میں کمی
سونا

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھرکمی واقع ہوئی ہے، سونا 600  روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 87 ہزار 400 روپے اور فی اونس 1492 ڈالر کا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 600 روپے کمی  کے بعد   87 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 515 روپے سستا ہوکر 74 ہزار 931 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستا ہوگیا، جس کے بعد فی اونس نرخ 1505 ڈالر ہوگئے، چند روز کے دوران انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 51 ڈالر کم ہوچکی ہے۔

چاندی فی تولہ 10 روپے اور اور 10 گرام کی قیمت میں 850 روپے کی کمی کے بعد بالترتیب 1090 اور 934 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا۔

Advertisement

دوسری جانب انٹر بینک میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ڈالر میں 8 پیسے کی کمی دیکھی گئی، ملک بھر میں جس کے بعد امریکی کرنسی 156.30 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 37 ڈالرز کی نمایاں کمی سے 1505 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔ جبکہ ملک میں  سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار روپے کمی کے بعد 88 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

آل صرافہ جیولرز ایسو سی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 88 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

  علاوہ  ازیں، انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 20 پیسے بڑھ گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ؛ ایف بی آر نے بڑا اقدام اٹھالیا
نئے بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟ سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر