Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

Now Reading:

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ، نوٹیفیکیشن جاری
Fuel price increases

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر 53 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاورڈویژن نے بجلی کی قیمت میں 53پیسے فی یونٹ اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت ایک سال کے لیے بڑھائی گئی ہے اور یہ اضافہ تقسیم کار کمپنیوں کو دی جانیوالی سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے، اضافہ کی رقم تقریبا 53ارب روپے ہے جو صارفین پر منتقل کی گئی ہے۔

نیپرا نے گزشتہ مالی سال کی دو سہ ماہیوں اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکڑک صارفین پر لاگو نہیں ہوگا،

نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین اور ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، ماہانہ 300یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی 53پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے چھیاسی پیسے اضافہ تجویز کر دیا تھا۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کے قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرا ئی تھی ، جس میں بجلی ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

سی پی پی اے نے کہا تھا کہ اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد جبکہ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر