Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے ڈی بی نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Now Reading:

اے ڈی بی نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی، پاکستان کو خصوصی پالیسی کی بنیاد پر قرض کی رقم فوری طور پر ادا کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2018 کے وسط سے پیدا ہونے والی مالی خرابیوں کو استحکام دینے کے لیے قرض جاری کر رہے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ منظور کرلی-

Advertisement
Advertisement

اے ڈی بی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پالیسی بیس قرض آئی ایم ایف کی سربراہی میں ملٹی ڈونر ریفارم پروگرام کا حصہ ہے اور پاکستان کو ایک ارب ڈالر فنانسنگ ضرورت اور سست معیشت کی بحالی کے لیے دیا گیا ہے جب کہ 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے ہوں گے۔

اے ڈی بی نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کواے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے  ہیں ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زخائر میں 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا  ہے جس سے بینک کے زخائر بڑھ کر 8 ارب 26 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے  ہیں۔

 کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 31 کروڑ ڈالر کے زخائر موجود ہیں ۔

Advertisement

مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ کے زخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر