Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد سفارشات منظور

Now Reading:

اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد سفارشات منظور
کارکردگی

Prime Minister Imran Khan chairs meeting of the Federal Cabinet at PM Office Islamabad on 16th April, 2019

وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 23واں اجلاس وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے بیس سے زائد سفارشات پیش کی گئیں۔

کمیٹی کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ننکانہ صاحب میں سمارٹ سٹی کنٹرول سسٹم سکیم کے لیے سپلیمینٹری گرانٹ،سپیشل برانچ میں ٹیکنیکل کیڈر کی بھرتیوں پر پابندی کے خاتمے، فشریرز ڈیپارٹمنٹ کومیانوالی چشمہ لیک میں خیبرپختونخواہ کی متناسب شراکت داری کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مزید دیجکوٹ سمندری روڈ سے کینال رکھ برانچ دیجکوٹ فیصل آباد تک بائی پاس کی تعمیر، وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے زیر تکمیل منصوبہ کے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شمولیت، ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال میں طالبات اور ڈاکٹروں کے لیے ہاسٹلز کی تعمیر، انمول ہسپتال لاہور کو فنڈز کی ادائیگی کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ  اور IRMNCH&Nپروگرام کے تحت  پسماندہ علاقوں میں حاملہ خواتین  کے لیے ایمبولینس سروس کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

Advertisement

دوسری جانب محکمہ سوشل ویلفیئر کو خالی آسامیوں کی معقولیت، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کو لاگت میں اضافے کی وجوہات اور سیف سٹی اتھارٹی کو کارکردگی میں بہتری اور اتھارٹی کا مجموعی مالیاتی پروگرام پیش کرنے کی گئی۔

وزیر خزانہ نے اجلاس کو ہدایت کی کہ آئندہ تمام محکمے پروجیکٹس کی ٹائم لائنز مکمل ہونے سے سپلیمنٹری گرانٹ کی سفارشات داخل کروائیں تاکہ ترقیاتی منصوبہ جات میں کسی قسم کی تاخیر تعطل سے بچا جا سکے مزیدآں کمیٹی کو زیر تکمیل منصوبہ جات کی لاگت میں غیر معمولی اضافے کی وجوہات سے باخبر رکھا جائے۔

اجلاس میں سیف سٹی اتھارٹی کو محکمہ داخلہ کے تحت لانے اور سیف سٹی کی سمارٹ سٹی میں تبدیلی کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو ہدایت کی کہ وہ بڑی تجارتی شاہرات کے ساتھ منسلک ضمنی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کو بھی متعلقہ منصوبہ جات کے تحت لائیں اور اس ضمن میں پبلک  پرائیویٹ پارٹنر شپ سے بھی استفادہ کریں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، مشیروزیر اعلیٰ برائے مالی و ترقیاتی امور ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شیخ حامد اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ؛ ایف بی آر نے بڑا اقدام اٹھالیا
نئے بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟ سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر