Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ

Now Reading:

پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ
بی آر ٹی

بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو منصوبے کی تحقیقات کا حکم دینے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت متحرک ہوگئی ہے۔

پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ ہے جس کے متعلق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت  نے تحقیقات رکوانے کیلئے  سپریم کورٹ سے رجوع کرنے  کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی  کا کہنا تھا سپریم کورٹ منصوبے کی تحقیقات پہلے ہی روک چکی ہے، کیس دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا۔

سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے کیس تیار کرلیا ہے، آئندہ ہفتے جمع کردیں گے، پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو 45 دن میں تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

رواں سال اپریل میں صوبائی انسپکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ مناسب منصوبہ بندی کے بغیر شروع کیا گیا، ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا اور عوام کے پیسے کو بی آر ٹی پر ضائع کیا گیا۔

Advertisement

صوبائی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ناقص منصوبہ بندی اور ڈیزائن پروجیکٹ کے کام میں غفلت برتی گئی اور فیزیبیلیٹی اسٹڈی میں خامیوں کے باعث منصوبے میں تبدیلیاں کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر