Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف نے پاکستان کو خوشخبری سنادی

Now Reading:

آئی ایم ایف نے پاکستان کو خوشخبری سنادی
مہلک وبا

پاکستان میں حالیہ حالات کی مناسبت سے آئی ایم ایف کی جانب سے خوشخبری سنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کوآیندہ ہفتے ایک ارب 40 کروڑ ڈالرزقرضہ دے گا جس کے بعد پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے کےلیے قرضہ دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کو کورونا کے پیش نظرمعیشت پرمنفی اثرات سے نمٹنےکے لئے بھی قرضہ دیا جارہا ہے، پاکستان نے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت آئی ایم ایف سے قرضے کی درخواست کی ہے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ٹریسا ڈبن نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نتایا کہ پاکستان کی طرف سے قرضے کی درخواست موصول ہوئی ہے اور درخواست موصول ہونے کے بعد پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کر کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبلآئی ایم ایف نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بلا سود فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو بلا سود فنڈز دیے جائینگے۔

Advertisement

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے دنیا میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دستیاب تمام وسائل استعمال میں لانے کا عزم کیا ہے ،آئی ایم ایف کی گورننگ باڈی کا غیر معمولی اجلاس طلب کئے جانے کے بعد بین الا قوامی مالیاتی فنڈ کے 189ارکان نے کہا کہ ہم مہلک وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے متحد ہیں اور با لخصوص انتہائی کمزور افراد اور پسماندہ ممالک کی مدد کے لئے ہر ممکن ضروری امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے بھی عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی خبر رساں اداروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر