پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 87 ہزار 877 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 87 ہزار 877 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی سے 1693 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News