Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی ریکارڈ

Now Reading:

رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کا اختتام 881 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار 232 پر ہوا جبکہ  کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 6 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

رپورٹ کے مطابق انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 45 ہزار 757 رہی جبکہ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 42 ہزار 750 رہی اور ہفتہ بھر بازار میں 1 ارب 59 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 79 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 173 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 414 ارب روپے پوگئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

واضح رہے کہ جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی جس کی وجہ سے ایک دن میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔

جمعرات کے روز دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 45 ہزار 369 پر موجود تھا لیکن سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت نے مارکیٹ میں شدید مندی کے سائے منڈلانے لگے اور دن کے اختتام تک یہ سلسلہ جاری رہا۔

دوسری جانب ادارہ شماریات نے بھی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں زیرو اعشاریہ 48 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر