اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے رقم نکلوائے جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے رقم نکلوائے جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
#SBP rebuts fake news on social media about large withdrawals from #RoshanDigitalAccount and slowdown in inflows. So far in April, inflows are very strong at around $86 mn & there are no abnormal outflows. Total inflows have now surpassed $4bn.
— SBP (@StateBank_Pak) April 11, 2022
ان کا کہنا تھا کہ رقم نکلوائے جانے کی خبریں جعلی ہیں، آر ڈی اے کھاتوں سے غیر معمولی رقوم نکلوانے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل کے 11 دنوں میں اوورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مزید 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع کروائیں ہیں جس کے بعد آر ڈٰی اے کھاتوں کا زرمبادلہ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ مارچ 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق 175 ممالک میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے 3 لاکھ 88 ہزار 494 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 3 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کروائے تھے۔
اپریل میں جمع کروائے گئے 8 کروڑ ڈالر کے بعد آر ڈی اے کھاتوں کا بیلنس 4 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا ہے۔
واضح رہے کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو بینکاری خدمات فراہم کے لیے اسٹیٹ بینک نے ستمبر 2020 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا آغاز کیا تھا۔
روشن ڈیجیٹؒل اکاؤنٹ کو اوورسیز پاکستانیون نے خوب پسند کیا تھا جس کے بعد پہلے مہینے میں ہی 13 ہزار کے قریب اکاؤنٹس کھولے گئے تھے جس میں 70 کروڑ ڈالر کے مساوی زرمبادلہ جمع کروایا گیا تھا۔
اکانٹس اور زرمبادلہ دسمبر 2021 تک بڑھتے بڑھتے اکاؤنٹس کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ گئی تھی جس میں 3 ارب ڈالر سے زائد رقم جمع کروائی جاچکی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News