Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپرا میں کراچی کیلئے بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل

Now Reading:

نیپرا میں کراچی کیلئے بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل
نیپرا

نیپرا نے کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

سماعت میں جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محفوظ بھٹی نے مؤقف اختیار کیا کےالیکٹرک کا ٹیرف ملک کی دیگر بجلی کمپنیوں سے کم ہے اور اس اضافے کے باوجود کےالیکٹرک صارفین کو3.98 روپے فی یونٹ سبسڈی ملے گی۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت کےالیکٹرک کا اوسط ٹیرف 25.52 روپے فی یونٹ ہے،مجوزہ اضافے کی صورت میں اوسط ٹیرف 26.08 روپے فی یونٹ ہوجائےگا۔

واضح رہے کہ ٹیرف میں اضافے کی درخواست وفاقی حکومت نے جمع کرائی تھی۔

یاد رہے کہ 28 جولائی کو جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے پاور ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے کےالیکڑک کیلئےبجلی 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔ اس فیصلے سے کراچی والوں پر 22 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق بڑی خبر آگئی
سستی گیس بنانے کے لئے بائیو گیس پلانٹ لگانے کے کام کا آغاز ہوگیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر
پاکستان میں ہونڈا سٹی کی نئی قیمت سامنے آگئی
تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر
مشہور کار ساز کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر