Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

Now Reading:

بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیلوٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے، تاہم قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

دوران سماعت ممبر نیپرا نے کہا کہ بجلی کی طلب کم ہونے سے صارفین پر بوجھ پڑ رہا ہے، مقامی کوئلے کا استعمال نہ ہونا بھی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔

ممبر نیبرا رفیق شیخ نے کہا کہ زرمبادلہ کا الگ نقصان اور صارفین کا الگ نقصان ہو رہا ہے، مہنگے پاور پلانٹس چلا کر کیپسٹی چارجز اور فیول چارجز بڑھائے گئے۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق صارفین سے 1.2 ٹریلین روپے وصول کرنے ہیں، 7 ستمبر سے 25 مارچ تک 11 ارب 60 کروڑ روپے کی بجلی چوری روکی گئی، انسداد بجلی چوری مہم سے 85 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

Advertisement

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ گزشتہ ماہ این ٹی ڈی سی اور سی پی پی سے متعلق انکوائری کا حکم دیا، انکوائری پروفیشنلز کر رہے ہیں رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ ہوگا، پانچ سے سات روز میں انکوائری مکمل ہو جائے گی جس پر نیپرا عید کے بعد فیصلہ دے گی۔

بعدازاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگیلوٹری اتھارٹی نے ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر