Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

عالمی مارکیٹ میں 50 ڈالراضافے کے ساتھ فی اونس سونے کی قیمت 4530 ڈالر ہو گئی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ75ہزار362روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار287 روپے اضافے کے بعد  4 لاکھ7 ہزار546 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 50 ڈالراضافے کے ساتھ فی اونس سونے کی قیمت 4530 ڈالر ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی 60 روپے کے اضافے سے 8034 روپے پر جا پہنچی۔