Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں ایک پھر اضافہ، فی تولہ کہاں تک پہنچا؟

عالمی مارکیٹ میں 43 ڈالر اضافے سے فی اون سونا 4219 ڈالر ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4370 روپے کے اضافے کے بعد  4 لاکھ 44 ہزار336 روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونا 3933 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں 43 ڈالر اضافے سے فی اون سونا 4219 ڈالر ہوگیا جبکہ چاندی کی ایک تولہ قیمت 200 روپے اضافے سے 7279 روپے پر جا پہنچی ہے۔

متعلقہ خبریں