کالعدم ایکشن کمیٹی کے غیر مسلح ہونے کے نام نہاد دعوے آشکار ہوگئے ہیں اور راولاکوٹ میں گرفتار کارندے نے ہوشربا انکشافات کیے۔
ویڈیو میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسند عناصر متعدد ہتھیاروں کے ساتھ واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں علاقے میں انتشار پھیلانے کے لیے کالعدم تنظیم کے مسلح شر پسند عناصر کشمیری عوام سمیت سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے سپاہی علی عباس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندے زوہیب خالد کو گرفتار کرلیا۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کے سرغنہ کی جانب سے بد امنی پھیلانے کے لیے کارندوں کو جدید امریکی ساختہ ایم فور رائفلیں فراہم کیے جانے کا انکشاف کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں گرفتار شرپسند کے قبضے سے بھی امریکی ساختہ رائفل برآمد کر لی گئی۔
گرفتار کارندے زوہیب خالد کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کیجانب سے رینجر / پولیس کے ایک جوان کو مارنے پر ایک کروڑ روپے انعامی رقم مختص ہے۔
گرفتار کارندے کے انکشافات اور ویڈیو شواہد نے کالعدم ایکشن کمیٹی کےغیر مسلح ہونے کے نام نہاد دعوؤں کا پول کھول دیا۔














