Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔