پاکستانی بلے باز شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
شان مسعود کے بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہوئی تھی۔
طبی معائنے کے بعد قومی ٹیم کا میڈیکل پینل شان مسعود کا علاج کررہا ہے۔
شان مسعود کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ ان کی صحت یابی کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران شان مسعود قومی ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔



















