Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے کا آخری موقع مل گیا

Now Reading:

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے کا آخری موقع مل گیا
توہین الیکشن کمیشن

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ وکیل فیصل چوہدری نے اپنے اعتراضات جمع کرا دیے

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے کا آخری موقع مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی زیر صدارت چار رکنی کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل

اس موقع پر ممبر سندھ نثار درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری ذاتی طور پر الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے، انہوں نے بتایا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا آرڈر معطل نہیں کیا ہے۔

Advertisement

ممبر اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے سے نہیں روکا ہے تاہم وہ خود پیش نہیں ہوتے تو وکلاء کے وکالت نامے واپس کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرمنل کیس میں فریقین کا خود پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیسز میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے کا آخری موقع دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: توہینِ الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ممبر سندھ نثار درانی کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر عدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کر کے فیصلہ سنا دیا جائیگا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عمران خان، فواد اوراسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

فیصلے کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت  کی گئی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی  کردی تھی۔

واضح رہے کہ رہے کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر گزشتہ سماعت پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور
آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر