Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج

Now Reading:

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج

بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج کردی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدم پیروی پر بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے احکامات جاری کیے اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا بھی اظہار کیا۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ عید پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ بھی نہیں چاہتے ہیں کہ گھر سے جیل چلی جائے، جو انہوں نے ریلیف مانگا بھی ہے پتہ نہیں وہ چاہتے بھی ہیں یا نہیں، عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں، مذاق بنا ہوا ہے کہا بھی تھا آج سن کر اس کیس کا فیصلہ کریں گے پھر بھی نہیں آئے۔

Advertisement

عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ کیا کہ یہ سائیڈ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہی اور آپ بھی ٹھیک نہیں کر رہے، شعیب شاہین آئے تھے وہ بھی چلے گئے واپس نہیں آئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ اگر وہ یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتیں، وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ بشریٰ بی بی جیل چلی جائیں، دونوں طرف سے عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں۔

بعدازاں بشریٰ بی بی کی درخواست خارج ہونے کے بعد ان کے وکیل عدالت پہنچ گئے، عثمان ریاض گل نے بتایا کہ رستے میں ناکے لگے ہوئے تھے اس لئے لیٹ ہو گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہان کے بیانات قلمبند، سماعت ملتوی
کے ڈی اے کا پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخی کا حکم برقرار
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس؛ اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
’’ایڈوانس رقم واپس پکڑیں اوربھاگ جائیں‘‘
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کا عندیہ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر