Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست دائر

Now Reading:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست دائر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں قانونی جواز کے بغیر اضافہ کر دیا ہے،  پیٹرول کی قیمت میں چار روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے تک اضافہ کیا گیاہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہیں، حکومت کا اقدام آئین کی بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

اظہر صدیق نے استدعا کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، عدالت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے مقرر کر دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہان کے بیانات قلمبند، سماعت ملتوی
کے ڈی اے کا پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخی کا حکم برقرار
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس؛ اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
’’ایڈوانس رقم واپس پکڑیں اوربھاگ جائیں‘‘
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کا عندیہ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر