تعلیمی بورڈ کی جانب سے پروموشن پالیسی کے تحت میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تعلیمی بورڈ نے پروموشن پالیسی کے تحت میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں 100 فیصد بچے پاس قرار دیئے ہیں۔
میٹرک کے نتائج کے مطابق پروموشن پالیسی کے تحت کیڈٹ کالیج پیٹارو کے حارث رزاق نے 759 مارکس حاصل کر کہ پہلی پوزیشن لی، بختاور کیڈٹ کالیج فار گرلز شھید بینظیر آباد کی اسرا عباس نے 753 مارکس حاصل کرکہ دوسری پوزیشن لی جبکہ میرٹ پر تیسری پوزیشن لطیف نیازی ہائیر سیکنڈری اسکلول لطیف آباد کی وریشا کہوکر اور حیات گرلز ہائیر سیکنڈری اسکلول حیدرآباد کی فائزہ جونیجو نے نے 751 مارکس لے کر تیسری پوزیشن لی ہے۔
اس ضمن میں چیئرمین بورڈ محمد صدیق میمن کا کہا کہنا ہے کہ موجود تعلیمی سال کے امتحانات کا انعقاد کووڈ کی وجہ سے نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث حکومت کی پروموشن پالیسی کے مطابق میرٹ لسٹ بنا کر ہم نے بچوں کے نتائج ظاہر کیئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پروموشن پالیسی کے تحت میرٹ کے ذریعی بچوں کے گزشتہ کارکردگی کے بنیاد پر اگلے جماعت میں کامیاب قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ : پروموشن پالیسی کے تحت 100 فیصد بچے پاس قرار دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News