Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جی سی یونیورسٹی لاہور کے 159 سال مکمل

Now Reading:

جی سی یونیورسٹی لاہور کے 159 سال مکمل
جی سی یونیورسٹی لاہور

جی سی یونیورسٹی لاہور کے 159 سال مکمل

گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی لاہور کے تعلیمی سفر کے 159  سال مکمل ہوگئے۔

گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی لاہور کے تعلیمی سفر کے 159  سال مکمل  ہونے پر فاؤنڈرز ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے صوبائی مشیر برائے داخلہ عمر سرفراز چیمہ کے ہمراہ فاؤنڈرز ڈے کا کیک کاٹا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سال کا یہ وقت خود احتسابی کا وقت ہوتا ہے۔ ہم نے دیکھنا ہے کہ پچھلے سال میں کیا حاصل کیا اور اگلے سال کا لائحہ عمل کیا ہو گا۔

مزید پڑھیں: سردی کی شدت میں اضافہ؛ حکومت نے لمبی چھٹیوں کا اعلان کردیا

Advertisement

پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہاکہ 2022 میں جی سی یونیورسٹی میں 1.8 بلین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا۔ اگلے سال یونیورسٹی اپنے بجٹ سے طلباء کے لیے سہولیات کو بہتر کرنے کے لیے 400 ملین روپے کے پروجیکٹس کا آغاز کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہم اپنے تعلیمی اور تحقیقی معیار کو مزید بہتر کرنے کے تجدید عہد کے ساتھ 2023ء میں داخل ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر   یونیورسٹی کے انتظامی اور تدریسی شعبہ جات کے صدور نے اپنے شعبہ جات کی رپورٹس  بھی پیش  کیں۔

مزید پڑھیں: کیمبرج ڈکشنری میں مرد اور عورت سے متعلق بڑی تبدیلی کا اعلان

صوبائی مشیر برائے داخلہ عمر سرفراز چیمہ   نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اپنی مادر علمی کی ترقی دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ کسی بھی ادارے کی ترقی کے لیے اچھی لیڈرشپ بہت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ  گورنمٹ کالج نے یکم جنوری 1864ء کو اندرونِ لاہور میں دھیان سنگھ کی حویلی میں آنکھ کھولی تھی اور اس کی  پہلی کلاس صرف 9طلباء پر مشتمل تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسکولوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
میٹرک کے امتحانات سے متعلق طلباء کے لئے بڑی خبر آگئی
تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان؛ طلباء کے لئے اہم خبر آگئی
انتہائی اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور
عید پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ طلباء کے لیے بڑی خبر آگئی
تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر