Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شنیرا کا صارف کے نفرت انگیز جواب پر ردّعمل

Now Reading:

شنیرا کا صارف کے نفرت انگیز جواب پر ردّعمل

سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اُن کے شوہر اور اہلخانہ کو کرپٹ کہنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کھری کھری سُنادی۔

گزشتہ روز شنیرا اکرم نے اپنے شوہر وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ عائلہ کے نام کے ساتھ جُڑی ہے، عائلہ کے خون میں ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ آئیے دیکھتے ہیں کہ کرکٹ کا جادو عائلہ کی رگوں میں چلتا ہے یا نہیں۔

شنیرا کے اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ کرپشن بھی خون میں شامل ہے۔

صارف کے اس نفرت انگیز جواب پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے خوب کھری کھری سُنائی۔

Advertisement

شنیرا نے کہا کہ آپ میں ہمت کتنی ہے کہ آپ ہماری زندگیوں پر جھوٹے تبصرے کررہے ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ میں آپ کو موقع دیتی ہوں کہ یہ بات آپ میرے منہ میرے سامنے کھڑے ہوکر بولیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وسیم اکرم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی عائلہ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کِٹ پہنی ہوئی تھی اور وہ کرکٹ کھیلنے کے لئے بہت پُرجوش تھی۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عائلہ اپنے والد کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے بےحد پُرجوش ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لئے گزشتہ روز ہی میلبورن پہنچے ہیں۔

Advertisement

گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وباء کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر