پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے ولیمے کی تقریب میں اپنے خوبصورت جوڑے کے ساتھ لئے جانے والے پرس کی قیمت نے سب کو چونکا دیا ہے۔
اداکارہ کی شادی کی تقریبات کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی تھی اور صارفین بھی ان کی شادی کی فوٹوز اور ویڈیوز دیکھ کر کافی پرجوش دکھائی دیئے۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا ہے کہ منال کے ولیمے کا جوڑا بارات کے عروسی جوڑے سے بہت زیادہ اچھا تھا لیکن دلہن کے لباس اور جیولری کی طرح ایک اور چیز بھی نمایاں تھی اور وہ ہے دلہن کا پرس۔
اداکارہ منال نے اپنے ولیمے کے دن کی تصویروں میں جو حسین سا کلچ تھاما ہوا ہے وہ “بورجن“ برانڈ کا ہے جو جوتے اور پرسز کا ایک نامور برانڈ ہیں۔
اس سنہرے کلچ میں ہر طرف خوبصورت موتی اور نگینے جڑے ہیں۔ کلچ کی قیمت گیارہ ہزار نو سو روپے ہے۔
خیال رہے کہ منال خان کے ولیمے کا جوڑا عرم خان کورٹر نامی مشہور لباس کے برانڈ کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جس کی قیمت چودہ لاکھ 35 ہزار معلوم ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ معروف کلوتھنگ برانڈ عرم خان دیگر اداکاراؤں اور ماڈلز کے بھی کپڑے ڈیزائن کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News