Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اشنا شاہ خود سے اور فیروز خان سے متعلق جعلی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر برہم

Now Reading:

اشنا شاہ خود سے اور فیروز خان سے متعلق جعلی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر برہم

اداکار فیروز خان کے ساتھ ’حبس‘ سمیت دیگر ڈراموں اور منصوبوں میں ایک ساتھ کام کرنے والی اداکارہ اشنا شاہ نے خود سے اور اداکار سے متعلق ایک جعلی ویڈیو شیئر پر یوٹیوب چینل پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُس اکاؤنٹ کے خلاف شکایت درج کرائیں۔

اشنا شاہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ ’در فشاں‘ نامی یوٹیوب چینل پر ان کی دو سال پرانی تصاویر کو استعمال کرکے ان سے متعلق ایک جعلی ویڈیو لگائی گئی۔

انہوں نے لکھا کہ عام طور پر وہ ایسی فالتو چیزوں پر وقت ضائع نہیں کرتیں اور نہ ہی ان کی طرف توجہ دیتی ہیں لیکن چوں کہ مذکورہ ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے، اس لیے وہ اس کی طرف متوجہ ہوئیں۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ ان سے اور فیروز خان سے متعلق پوسٹ کی گئی جعلی ویڈیو جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل رہی ہے اور اس میں استعمال کی گئی ان کی تصاویر دو سال پرانی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے رونے والی تصاویر اس وقت کی ہیں جب ان کے گھر کا ایک پالتو جانور ہلاک ہوگیا تھا تو وہ اشک بار ہوگئی تھیں۔

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اشنا شاہ کی فیروز خان کے ہمراہ  تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

اداکارہ نے لکھا کہ ان کی پرانی تصاویر کو ویڈیو میں استعمال کرکے فیروز خان کے معاملے پر جھوٹی ویڈیو بنائی گئی۔

اشنا شاہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی جعلی ویڈیو بنانے والے یوٹیوب چینل کو رپورٹ کریں، تاکہ جعلی اکاؤنٹ کو بند کروایا جا سکے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد مذکورہ یوٹیوب چینل کی جانب سے اشنا شاہ کی فیروز خان سے متعلق ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا گیا، تاہم اسی چینل پر اداکارہ کی مزید ویڈیوز موجود ہیں۔

اسی یوٹیوب چینل پر اشنا شاہ اور مہوش حیات کی شادی سمیت فیروز خان کی جانب سے سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان پر تشدد کی رپورٹس سے متعلق متعدد ویڈیوز موجود ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں یوٹیوب چینل پر فرحان سعید اور عروہ حسین کی طلاق کے علاوہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی افواہوں سے متعلق بھی متعدد ویڈیوز موجود ہیں۔

مذکورہ یوٹیوب چینل پر اشنا شاہ کی فیروز خان سے متعلق بنائی گئی جعلی ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ نے اداکار کی جانب سے سابق بیوی علیزے سلطان پر تشدد سے متعلق خاموشی توڑی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر