Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانیوں کو فلموں میں خودکش بمبار یا دہشتگرد دکھایا جاتا ہے؛ جمائمہ

Now Reading:

پاکستانیوں کو فلموں میں خودکش بمبار یا دہشتگرد دکھایا جاتا ہے؛ جمائمہ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ فلموں میں ہمیشہ ہی پاکستانیوں کو کسی دہشتگرد یا خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر جمائما نے اپنی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ (What’s Love Got To Do With It) سے متعلق بات چیت کی اور بتایا کہ یہ فلم ان کی اپنی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔

جمائما کے مطابق آنے والی فلم میں اسلاموفوبیا جیسے مسئلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

انہوں نے گفتگو میں کہا کہ فلموں میں مسلمانوں کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشتگرد یا خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

برطانوی پروڈیوسر نے اپنے بچوں کے ساتھ سفر کے تجربے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ میں جب بھی بیٹوں کے ساتھ کسی دوسرے ملک جاتی ہوں، خاص طور پر امریکہ، تو انہیں پاکستانی ناموں کی وجہ سے غیر معمولی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جب سفر کے لیے ائیرپورٹ جاتے ہیں تو پرواز پر بیٹھنے سے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، اس کے برعکس مجھ سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما نے بتایا کہ ایسی فلم بنانا بہت مشکل ہے جہاں امریکا میں اچھے مسلمان ہوں، میرے خیال میں اسلاموفوبیا نسل پرستی کتنا بڑا اور ایک حقیقی مسئلہ ہے۔

اس کے علاوہ جمائما نے اس انٹرویو میں اپنی خاص سہیلی برطانوی شہزادی ڈیانا کی شادی سے متعلق بھی گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ شہزادہ چارلس کے ساتھ ڈیانا کی شادی ارینج میرج تھی۔

انہوں نے فلم بنانے کا ایک اور سبب شہزادی ڈیانا کو بھی قرار دیا۔

خیال رہے کہ جمائما کی فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی سمیت بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی ہیں، یہ فلم 24 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا
"ہیرا منڈی" فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے؛ سوناکشی سنہا
دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود دوبارہ کسی سے محبت ہوگئی؛ اداکارہ شگفتہ اعجاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر